Thursday, November 28, 2024
Homeپاکستانآئینی ترمیم کے لئے کوئی جلد بازی ہے نہ ہماری طرف سے...

آئینی ترمیم کے لئے کوئی جلد بازی ہے نہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈلاک ہے، شیری رحمان

Published on

spot_img

آئینی ترمیم کے لئے کوئی جلد بازی ہے نہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈلاک ہے، شیری رحمان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی چیز میں جلدبازی نہیں کرنا چاہتے، نہ ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک ہے۔

پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ تمام لوگ مطمئن ہو جائے تو آگے بڑھیں گے، یہی احسن طریقہ ہے، ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سیاست میں اگر ڈائلاگ جاری رہے تو ڈیڈ لاک نہیں ہوتا، چیئرمین بلاول بھٹو اس آئینی ترمیم کو اتفاق رائے سے لانا چاہتے ہیں، سیاست ممکنات کا فن ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نےکہا ہے کہ غیر متفقہ آئینی ترمیم 73 کے متفقہ آئین کو متنازع بنا دے گی، سیاسی اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم فیڈریشن کے لیے خطرناک ہوگی۔

ملک کے ماہر قانون ساز اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں مشورہ دیا ہے کہ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم پرسیاسی اتفاق رائےغیر مستحکم کرنے کی کوشش پر نظررکھے۔

انہوں نے کہاکہ بلاول اور فضل الرحمان سیاسی اتفاق رائے کی جانب بڑھ رہےہیں، تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کےدرمیان سیاسی اتفاق رائے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے کے بغیرآئینی ترمیم 73کے متفقہ آئین کومتنازع بنادے گی، غیرمتفقہ آئینی ترمیم فیڈریشن کیلیے خطرناک ہوگی۔

واضح رہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی حکومت پر تنقید اور ترمیم کے معاملے پر حمایت سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد صورت حال تبدیل ہو گئی اور آج بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اب سینیٹ اور خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج سینیٹ کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن گزشتہ رات مولانا فضل الرحمٰن کی میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر تنقید کے بعد اب قومی اسمبلی کے اجلاس کی طرح سینیٹ کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس آج شام چھ بجے ہو گا جس کا سینیٹ سیکریٹریٹ نے سات نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا ہے۔

ایجنڈے میں 26 ویں آئینی ترمیم کا بل شامل نہیں کیا گیا اور ایجنڈے میں یکساں اسکیل اور الاؤنسز بل 2024 پر کمیٹی رپورٹ شامل ہے، اس کے علاوہ بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی رپورٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

دوسری جانب 11 بجے طلب کیے جانے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا ہے اور اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس آج دن گیارہ بجے کے بجائے شام چھ بجے ہوگا۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this