Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

دوست نما دشمن کے ساتھ نہ توبات ہو سکتی ہے اور نہ ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ اختیار کیا جائے گا،وزیراعظم کا واضح پیغام

shehbaz sharif

دوست نما دشمن کے ساتھ نہ توبات ہو سکتی ہے اور نہ ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ اختیار کیا جائے گا،وزیراعظم کا واضح پیغام

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمدشہبازشریف نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے مکمل یکجہتی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پختہ عزم کا اعادہ کرتےہوئے کہاہے کہ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اور آئین پر یقین رکھنے والوں کے لئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، جلد بلوچستان کا دورہ کر کے جامع بات چیت کی جائے گی، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایاہے، ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے کارروائیاں کرتے ہیں، دشمن قوتیں چین اور پاکستان کے درمیان خلیج پیداکرناا ورملکی ترقی کو روکناچاہتی ہیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، افواج پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے تمام تروسائل فراہم کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پچھلے چنددنوں میں دہشت گردی کے اندوہناک واقعات ہوئے ہیں ۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر میں 50 سےزیادہ پاکستانی شہید ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ ہمارے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاران بھی شہید ہوئے ہیں۔ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان ، کرک اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔دہشت گردی کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سرزمین سے کارروائیاں کرتے ہیں، اس حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے افغان حکومت کو آگاہ کیاگیا اور دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن بھی کئے گئے ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں دہشت گردی کے کل جو واقعات ہوئے ہیں ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر کے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم پورے نہیں کر سکتے۔ ان کے مذموم اور ناپاک عزائم کو واحد مقصد یہ ہے کہ ملک میں ترقی کے سفر اور سی پیک کے تحت ملک بھر میں چلنے والے منصوبوں کو روکا جا سکے اور پاکستان اور چین کے درمیان فاصلے پیدا کئے جا سکیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ جو ظلم و بربریت کے واقعات ہوئے، پوری قوم نے ان کی شدیدمذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ کہنے کی بجائے کہ دہشت گردوں نے ملک کے کس حصے کے لوگوں کو نشانہ بنایا ،اگر یہ کہاجائے کہ پاکستانیوں کو شہید کیا ہے تو یہ ملکی سالمیت کے حوالے سے زیادہ مناسب اور موثر بات ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، اس کے لیے جو قربانیاں دی گئی ہیں اور دی جا رہی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ حکومت اس حوالے سے افواج پاکستان کو وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی ، تمام باقی اخراجات کم کر کے سکیورٹی فورسز کو تمام وسائل فراہم کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار ، سکیورٹی فورسزکے افسران اور اہلکاروں کا غیر متزلزل عزم ہے کہ دہشت گردی کاہر صورت خاتمہ کر کے دم لیں گے ، اس پر پوری قوم یکسو اور اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد جو کاروائیاں کر رہے ہیں ان کا واحد مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے اندر خلفشار پیدا کیا جائے، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر اقدامات کرےگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود ترقی کے راستے میں رخنا ڈالنے اور روکنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گے اور دہشت گردوں کے مذموم ارادے ناکام ہوں گے اور یہ خاک میں مل جائیں گے ، شرط اول یہ ہے کہ ہمیں اپنے دشمنوں کو پہچاننا ہوگا اور ان کے مذموم ارادوں کو شکست دینے کے لیے یکجا ہونا ہوگا اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کمزوری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تاہم بلوچستان میں وہ لوگ جو پاکستانیت کی سوچ رکھتے ہیں اور پاکستان کے آئین اور سبز ہلالی پرچم کو تسلیم کرتے ہیں ان کے ساتھ بات چیت کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں لیکن جو دوست نما دشمن ہیں ان کے ساتھ نہ تو کوئی بات چیت ہو سکتی ہے اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی نرم رویہ اختیار کیا جائے گا یہ واضح پیغام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل کے واقعات سب کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، انشاءاللہ ہم مل کر ان مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کچھ بھی ہو جائے ان کا مکمل خاتمہ کیاجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے اور اس تمام صورتحال پر جامع بات چیت کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے اور فوری اقدامات کا فیصلہ کریں گے ۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ان تمام مشکلات سے اپنے خاص فضل و کرم سے نکالے گا اور دشمنوں کے عزائم خاک میں ملیں گے۔

Tags: آئین پر یقین دہشت گردی سبز ہلالی پرچم محمدشہبازشریف یکجہتی

Post navigation

Previous: آئی سی سی نے شکیب الحسن پر جرمانہ عائد کر دیا
Next: سعودی عرب کی ریکو ڈک منصوبے میں 15فیصد ایکویٹی سرمایہ کاری کی پیشکش

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.