Wednesday, January 8, 2025
Homeپاکستانپاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا...

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

Published on

پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا قلیل مدتی قرض پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد نئے بڑے قرض پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کےدرمیان شیڈول طے پاگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن 15 مئی کو نئے قرض پروگرام پر بات چیت کے لیے پاکستان پہنچے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کا نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالرز اور دورانیہ 3 سال یا اس سے زیادہ ہوسکتا ہے، قرض کا نیا پروگرام آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر ملنےکاامکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جاناناگزیر ہے، بڑھتے قرضے اور لیے گئے قرضوں کی ادائیگی ایک بڑاچیلنج ہے، برآمدات میں اضافے اور مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف پروگرام میں رہناضروری ہے، توازن ادائیگی اورذخائر مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے مزید سخت فیصلےکرنا ہوں گے، ٹیکس کادائرہ کار بڑھانا ہوگا، خسارے میں جانے والے اداروں کی نجکاری کرنا ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی مالیاتی خطرات کامقابلہ کرنےکے لیے مارکیٹ ایکسچینج ریٹ اہم ہے، معاشی اصلاحات پر پیش رفت اور سخت مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہوگی، خسارے کا شکار سرکاری اداروں میں اصلاحات درکار ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنے سے پہلے پاکستان کو اہم معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کی تجویز پر شروع کی گئی تاجر دوست اسکیم ناکام ہوچکی ہے، وفاقی حکومت نے اس اسکیم کے تحت لاکھوں تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا وعدہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر میں سینئر افسران کی اکھاڑ بچھاڑ کے بعد ایف بی آر میں غیر معمولی صورتحال ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں حالیہ کمی پر آئی ایم ایف کو مطمئن کرنا چیلنج ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط موصول ہوگئی تھی جب کہ اس سے ایک روز قبل ہی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسے جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this