عمران خان کی رہائی کیلیے قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قرارداد جمع کروا دی ہے۔
قراداد کے متن کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے اور رہا کیا جائے، قانون کا غلط استعمال مزید بند کیا جائے۔
سنی اتحاد کونسل کی قرارداد کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز الٰہی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر کو رہا کیا جائے جبکہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کو بھی رہا کیا جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد پر درج مقدمات سیاسی اور غیرقانونی ہے۔
اسی معاملے پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی تک منافقت چل رہی ہے مفاہمت نہیں، جو لوگ جیلوں میں ہیں پہلے انہیں تو نکالیں پھر مفاہمت کی بات ہوگی، ہزاروں کارکنوں کی رہائی کے بغیرشہبازشریف کی مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے، شہباز شریف نے جو کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے لیکن ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تو یہ بات بڑی منافقت لگتی ہے، سیاسی کارکنان کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں۔