Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsوزیر اعظم، امیر قطر کی خصوصی دعوت پر 30 تا 31 اکتوبر...

وزیر اعظم، امیر قطر کی خصوصی دعوت پر 30 تا 31 اکتوبر تک قطر کا دورہ کریں گے

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی خصوصی دعوت پر 30 تا 31 اکتوبر تک قطر کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے علاوہ قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کی ثقافتی ورثے کے حوالے سے منظر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے، یہ نمائش پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان اور قطر کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے روابط کو اجاگر کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this