Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

ایران کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کرنے کا امکان

iran_israel_flags_Alexandre_Rotenberg_Alamy

ایران کا اسرائیل کے ساتھ براہ راست جنگ شروع کرنے کا امکان

اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری جنگ میں ایران کی براہ راست شمولیت کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ’’بلومبرگ‘‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران شام میں اپنے قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے اور اس نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایک طرف ہٹ جائے۔

دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنگ کے لئے تیار ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکہ کو ایک تحریری پیغام بھیجا ہے جس میں اسے خبردار کیا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو کے جال میں نہ پھنسے۔ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے ’’ایکس‘‘ پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کو ایک طرف ہٹ جانا چاہیے تاکہ آپ پر آنچ نہ آئے۔

جمشیدی کے مطابق اس کے بعد خط کے جواب میں امریکہ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ امریکی اہداف پر حملہ نہ کرے۔ایران کے ذریعہ مبینہ طور پر بھیجے گئے پیغام پر امریکہ کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔تاہم، سی این این نے رپورٹ کیا کہ امریکہ ہائی الرٹ پر ہے اور خطے میں ایران کی جانب سے اسرائیل یا امریکی اہداف کے خلاف ردعمل کی تیاری کر رہا ہے۔

وہیں” این بی سی” نے دو نامعلوم امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کے اندر کوئی بھی حملہ ہو سکتا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے ایران کو براہ راست مطلع کیا تھا کہ امریکہ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ پیر کو دمشق پر حملہ ہو گا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی افواج اور اڈوں پر حملے روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ وہ اپنے سخت دشمن اسرائیل کو جواب ضرور دے گا۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا کب ہوگا اور آیا ایران اسرائیل پر براہ راست حملہ کرنے کی کوشش کرے گا یا لبنان میں واقع حزب اللہ جیسے اپنے کسی پراکسی گروپ کے ذریعے انجام دے گا۔ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ اسرائیل کا مشن تھا اور اسرائیلی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

محمد حسین بغیری نے کہا کہ ایران اپنے ردعمل کا طریقہ کار خود منتخب کرے گا اور مناسب جوابی کارروائی کرے گا۔واضح رہے کہ دمشق میں ایرانی قونصلیٹ پر فضائی حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تجربہ کار کمانڈر محمد رضا زاہدی اور ان کے نائب سمیت 7 ایرانی مارے گئے تھے۔اگرچہ اسرائیل نے گزشتہ چند مہینوں میں کئی بار شام میں ایران سے منسلک املاک کو نشانہ بنایا ہے لیکن یہ پہلا موقع تھا جب کسی ایرانی سفارتی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔

Tags: اسرائیل ایران بلومبرگ جنگ حماس

Post navigation

Previous: بائیکاٹ مہم کی وجہ سے میکڈونلڈز کا اسرائیل میں اپنے تمام ریستوران خریدنے کا فیصلہ
Next: میرے اسٹرائیک ریٹ سے لوگوں کو بہت مسائل ہیں: بابر اعظم

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

یہ بھی پڑہیے

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.