Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالپاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا

پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا

Published on

spot_img

پاکستان فٹ بال لیگ کا آغاز 4 جون کو لاہور میں ہوگا۔فٹ بال لیگ میں 25 سے زائد غیر ملکی وفود بھی شرکت کریں گے اور انگلش لیجنڈ مائیکل اوونز مہمان خصوصی ہوں گے۔

افتتاحی تقریب کا اہتمام پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کرے گی، لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں لاکھوں پاؤنڈ کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

پی ایف ایل یوکے ہولڈنگ کو برطانیہ اور امارات کے سرمایہ کاروں نے قائم کیا ہے جب کہ فرحان احمد جونیجو چیئرمین اور احمد کنور صدر اور سی ای او ہیں۔

فرحان احمد جونیجو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا کے مقبول ترین کھیل کے فروغ کے لیے کام کریں گے، پاکستان میں کھیلوں کی صنعت میں ایک بلین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا منصوبہ ہے، خلیجی ممالک بھی کھیل کے میدان میں سرمایہ لگانے کے لیے دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فٹ بال اسٹیڈیمز اور ٹریننگ سینٹرز کے قیام سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنے میں آسانی ہوگی، پاکستان کو دنیا کے فٹ بال کے نقشے پر لانا ہدف ہے، انٹرنیشل کوچز کے ذریعے پاکستان میں کھلاڑیوں کی تربیت کا انتظام کریں گے، پاکستان کے 100 کھلاڑی لزبن میں عالمی معیار کی ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کریں گے۔

فرحان احمد کا کہنا تھا کہ فٹ بال کا کھیل پوری قوم کو متحد کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا، ملک کے پسماندہ ترین علاقوں میں بھی جاکر باصلاحیت بچوں کو تلاش کریں گے۔
یاد رہے کہ ا س لیگ کا انعقاد پاکستان فٹ بال فیڈریشن نہیں کروا رہا .

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this