Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsنومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کےمنصب کا حلف اٹھا...

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کےمنصب کا حلف اٹھا لیا

Published on

نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کےمنصب کا حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا.

ایوان صدر میں حلف بردراری کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تقریب میں غیر ملکی سفارتکار، سینئر سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی تقریب میں شریک .

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر ، چیئرمین جوائیٹ چیف آف سٹاف اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق بھی شریک.

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں شہباز شریف 201 ووٹ حاصل کرکے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار عمر ایوب خان نے 92 ووٹ حاصل کیے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی حلف برداری کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں مسلح افواج کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم آفس کے عملے کا تعارف بھی کروایا جائے گا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور منصب سےسبکدوش ہونے والے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ملاقات بھی ہوگی۔

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this