Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsدہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں...

دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی، نگران وزیراعظم

Published on

spot_img

دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی، نگران وزیراعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی،دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی،دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران میں کیا۔ اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی۔ شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کے لئے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی۔ دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا ۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this