Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلاسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب

اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے ممکنہ میزائل حملوں سے بچنے کے لیے اسرائیل میں جدید ترین امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ نصب کر دیا گیا ہے۔

تھاڈ، یا ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم، امریکی فوج کے فضائی دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، اس دفاعی نظام کی تنصیب سے اسرائیل کے پہلے سے ہی طاقتور اینٹی میزائل دفاعی نظام کو مزید تقویت ملی ہے۔

امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل شکن نظام موجود ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے انکشاف کیا ہے کہ ’تھاڈ‘ میزائل شکن نظام اب اسرائیل میں اپنے مقام پر ہے۔ واشنگٹن نے اپنے اتحادی کو کسی بھی نئے ایرانی میزائل حملے سے بچانے کے لیے یہ جدید امریکی دفاعی نظام بھیجا ہے۔

پینٹاگان کے شائع کردہ بیانات کے مطابق آسٹن نے وضاحت کی کہ”یہ نظام اب اپنی جگہ پرموجود ہے۔ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ یہ کام کر رہا ہے یا نہیں، لیکن ہم اسے بہت تیزی سے چلانے کے قابل ہیں”۔

قابل ذکر ہے کہ پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اس نے ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس ’تھاڈ‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کو چلانے کے لیے ذمہ دار فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے ہیں۔ یہ دنیا کے جدید ترین نظاموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایک ٹرک پر مشتمل ہے جو نصب میزائل لانچنگ پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا کہ اس جدید ہتھیار سے اسرائیل کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنا “اسرائیل کے دفاع اور اسرائیل میں امریکیوں کو ایران کے کسی بھی بیلسٹک میزائل حملے سے بچانے کے لیے امریکہ کے عزم کی تصدیق کرتا ہے”۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیل اس ماہ کے شروع میں ایران کی طرف سے کیے گئے میزائل حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایران نے کہا تھا کہ اس نے بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ میں ایک اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی ہلاکت جولائی کے آخر میں تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے جواب میں حملے کیے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...