Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

حکومت صنعتی ترقی زراعت کی بحالی اور آئی ٹی کو فروغ دے کر آئند سالوں میں شرح نمو کو 4 فیصد سے اوپر لے جائے گی،وزیرخزانہ

finance-minister-mohammad-aurangzeb

حکومت صنعتی ترقی زراعت کی بحالی اور آئی ٹی کو فروغ دے کر آئند سالوں میں شرح نمو کو 4 فیصد سے اوپر لے جائے گی،وزیرخزانہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران روپے کی قدر میں کمی کا امکان نہیں ہے۔

دورہ امریکہ کے دوران بلومبرگ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہیں، روپے کا ریٹ بھی مستحکم ہے، ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی روپیہ کی قدر میں سالانہ 6 سے 8 فیصد کمی ہوتی ہے لیکن اس وقت روپے کی قدر میں کمی کی کوئی اور وجوہات نہیں ہیں، حکومت کی کوشش ہے کہ مہنگائی میں کمی اور شرح نمو میں اضافہ کیا جائے، پاکستان کیلئے صرف اور صرف مشکلات کا باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت صنعتی ترقی زراعت کی بحالی اور آئی ٹی کو فروغ دے کر آئند سالوں میں شرح نمو کو 4 فیصد سے اوپر لے جائے گی، آئی ایم ایف سے ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف اقدامات کیے فنڈنگ لیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے تکنیکی اور پالیسی لیول مذاکرات مئی میں ہوں گے، نیا پروگرام جون میں حتمی کرلیا جائے گا تاہم پروگرام کی مالیت کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

علاوہ ازیں محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن سیمینار سے خطاب میں وزیرخزانہ نے زرعی شعبے، مہنگائی اور مستحکم شرح مبادلہ اور کم ہوتے تجارتی خسارے پر روشنی ڈالی، وزیرخزانہ نے مضبوط ترسیلات زر اورمثبت معاشی اشاریوں پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ ہ رواں سال زرعی شعبے نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے، مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی ہے، شرح مبادلہ مستحکم ہے، تجارتی خسارہ میں کمی آرہی ہے اور ترسیلات زر سمیت معیشت کے اہم اعشاریے بہتر کارکردگی کی عکاسی کررہے ہیں ، ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے، ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تراور توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسی طرح وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کی ، جہاں انہوں نے تجارت اور معاشی سرگرمیوں سے متعلق اثرات پر بات کی، وزیرخزانہ نے پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کیلئے کوشش کررہے ہیں، حکومتی سطح پر نجی شعبے کو سہولت فراہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں، حکومت ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اورنمو کےلئے اصلاحات کے پروگرام میں پرعزم ہے۔

Tags: آئی ایم ایف بلومبرگ محمد اورنگزیب مذاکرات وزیر خزانہ

Post navigation

Previous: سری لنکا خواتین ٹیم نے جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈے میں تاریخ رقم کر دی
Next: ملک بھر میں زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمیں بند کرنے کا حکم

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

یہ بھی پڑہیے

Proposal for extraordinary defense cooperation with Israel in the US, debate intensifies in Congress
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں اسرائیل کے ساتھ غیر معمولی دفاعی تعاون کی تجویز، کانگریس میں بحث تیز

EU top diplomat Kaya Kalas visits Pakistan Discusses trade, cooperation and strategic issues
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

یورپی یونین کی اعلیٰ سفارتکار کایا کالاس کا پاکستان دورہ: تجارت، تعاون اور اسٹریٹجک امور پر بات چیت

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Tensions rise in Lebanon, Israel declares Beaufort Fort part of security zone
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

لبنان میں کشیدگی میں اضافہ، اسرائیل نے بیوفورٹ قلعے کو سکیورٹی زون کا حصہ قرار دے دیا

US attacks on Iranian military targets, Iran claims to have targeted US base
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کے ایرانی فوجی اہداف پر حملے، ایران کا امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.