Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsفاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب

فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب

Published on

فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،عمر ایوب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور رہنماءپی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے،کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا

،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔اسلام آ باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

ہمارے ایم این اے لطیف کھوسہ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجاسمیت دیگر رہنماﺅں و کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے،

پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا۔
ہم انتخابات میں ہونے والی دھاندلی پر خاموش نہیں بیٹھی گے اور ملک بھر میں پرامن احتجاج جاری رکھیں گے ۔

قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں۔ 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک بھر دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ون حکومت ملک میں مہنگائی کا سیلاب لائی تھی ۔

ملک پر دوبارہ پی ڈی ایم ٹو ٹولہ کو مسلط کر دیا گیا ہے یہ لوگ اب بھی عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دیں گے اور ملک میں طوفان کا سیلاب لائیںگے ۔

انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں ان کا مقصد صرف اقتدار کی سیڑھی چڑھنا تھا ۔الیکشن میں جس طرح عوامی کی جانب سے پی ٹی آئی کو دئیے گئے مینڈیٹ کو چھینا گیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ہے

۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے ایک بار پھر بند کمروں میں بیٹھ عہدوں کی بندر بانٹ کر لی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی ہیں۔

یہ لوگ اپنی سیٹیں ہار گئے تھے ۔رات کے اندھیروں میں ان کو زبردستی جتوایاگیا ہے ۔ہم اپنے حق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ہم جمہوری لوگ ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی آواز کوبلند کرتے رہیں گے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this