ایرانی صدر رئیسی کے انتقال پر یورپی یونین کا تعزیتی بیان
یورپی یونین کی آفیشل ویب سائیٹ کے مطابق یورپی یونین نے اتوار کو ہونے والے المناک ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر ایرانی حکام کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق یورپی یونین تمام متاثرین کے اہل خانہ اور متاثرہ ایرانی شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔