Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsالیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 دن...

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی

Published on

spot_img

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں 2 دن کی توسیع کردی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 24 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے تھے۔ الیکشن کمیشن سے جے یو آئی ف ,ایم کیو ایم نے کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی الیکشن کمیشن کو کاغذات نامزدگی کی تاریخ میں توسیع کی درخواست دی۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 دن کی مزید توسیع کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے خط مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے لکھا ، خط کےمتن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ 8 فروری رہے ، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے 2 دن مزید دیے جائیں کیوں کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور این اوسی کے لیے امیدوار کو مزید وقت درکار ہے، امیدوار کو کاغذات کے لئے این او سیز بھی لینے ہوتے ہیں اس لیے وقت میں اضافہ کیا جائے اور اگر الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے کیلئے 2 دن کی توسیع کردے توامیدواروں کو آسانی ہوگی۔

اسی طرح جمعیت علماء اسلام ف بھی الیکشن کمیشن سے آئندہ عام انتخابات کے لیے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرچکی ہے، مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے سینیٹر کامران مرتضٰی نے چیف الیکشن کمشز سکندر سلطان راجہ کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاغذات نامزدگی کی وصولی کیلئے 3 دن کا اضافہ کیا جائے کیوں کہ سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کرنے ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی کا وقت بڑھانے کے لیے سکروٹنی کے وقت میں کمی جاسکتی ہے جس کو 7 کم کرکے 4 دن کرنے سے پولنگ 8 فروری کو ممکن ہوگی، ہم دیگر انتخابی شیڈول سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this