Tuesday, February 25, 2025
Homeکھیلپیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب پورا نہ ہوسکا

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب پورا نہ ہوسکا

Published on

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب پورا نہ ہوسکا

پیرس اولمپکس میں شرکت کا پاکستانی باکسرز کا خواب چکنا چور ہوگیا،اولمپکس کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے محمد فہیم اور جہانزیب رضوان شکست کھا کر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے۔

تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے فہیم کو 51 کلوگرام کے ابتدائی مقابلے میں آئرلینڈ کے شان ماری سے 4-1 سے شکست ہوئی جبکہ پاکستان کے نیویارک میں مقیم فائٹر جہانزیب رضوان بھی 71 کلوگرام کے ابتدائی مقابلے میں ملائیشیا کے محمد اسوان بن چی اعظمی سے3-2سےہار گئے۔دونوں باکسرز نے ایونٹ کے دوران اپنا ڈبیو کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مارچ میں اٹلی میں ہونے والے کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے ٹاپ باکسر زوہیب رشید مقابلے میں شرکت سے قبل فرار ہو ہوگئے تھے۔

پاکستان نے غیر ملکی نژاد38 سالہ خاتون باکسر لورا اکرم کو کھیلنے کا موقع دیا تھا لیکن وہ ان فٹ ہوجانے کے باعث رنگ میں نہیں گئیں اس لیے مخالف کو واک اوور دے دیا گیا جبکہ ابراہیم بھی 5-0 سے اپنا مقابلہ ہارکر ایونٹ سے آؤٹ ہوگئے تھے۔

Latest articles

یوکرین جنگ کے تین سال مکمل، برطانیہ کا روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے روس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، جو...

ہم یوکرین کے ساتھ مستقل امن معاہدہ چاہتے ہیں ، نہ کہ فوری جنگ بندی: روس

روس کے ایک سینئر سفارت کار کا کہنا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ...

حزب اللہ کمزور نہیں ہوئی اور اسرائیل کے خلاف اپنا دفاع جاری رکھے گی، حزب اللہ سربراہ نعیم قاسم

گزشتہ روز حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو بیروت میں سپردِ خاک...

امریکی فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں، ٹرمپ نے اعلیٰ امریکی جنرل کو برطرف کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں...

More like this