اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں آرسنل کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہوگا، یہ مقابلہ امارات اسٹیڈیم میں ہوگا۔
مانچسٹر سٹی اپنے کوارٹر فائنل میچ اپ میں ریال میڈرڈ کا سامنا کرے گا، سٹی کا یہ مسلسل تیسرا سیزن ہے جس میں وہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچے ہیں ۔
ان میچوں کے پہلے مرحلے 9 اور 10 اپریل کو ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز 16 اور 17 اپریل کو ہوں گے۔
اگر آرسنل اور مانچسٹر سٹی دونوں اپنے اپنے مقابلے جیت جاتے ہیں تو وہ چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔ چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بارسلونا کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا جبکہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کا مقابلہ بوروسیا ڈورٹمنڈ سے ہوگا۔
سیمی فائنل 30 اپریل اور یکم مئی کو ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز 7 اور 8 مئی کو ہوں گے۔اور فائنل یکم جون بروز ہفتہ ویمبلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔
کوارٹر فائنل ڈرا
آرسنل بمقابلہ بائرن میونخ
ایٹلیٹکو میڈرڈ بمقابلہ بوروسیا ڈورٹمنڈ
پیرس سینٹ جرمین بمقابلہ بارسلونا
ریال میڈرڈ بمقابلہ مانچسٹر سٹی
سیمی فائنل ڈرا
ایٹلیٹیکو میڈرڈ یا بوروسیا ڈورٹمنڈ بمقابلہ پیرس سینٹ جرمین یا بارسلونا
آرسنل یا بائرن میونخ بمقابلہ ریئل میڈرڈ یا مانچسٹر سٹی
آرسنل نے اعصاب شکن پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پورٹو کو شکست دے کر 2010 کے بعد پہلی بار چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
ہیری کین، جو بائرن میونخ کے لیے کھیلتے ہیں، اس سے قبل ٹوٹنہم ہاٹسپر کے لیے کھیلتے تھے۔ وہ اس سیزن میں زبردست فارم میں ہیں،اور 25 لیگ گیمز میں اب تک 30 گول کر چکے ہیں۔
آرسنل کا بائرن کے ساتھ گزشتہ مقابلہ اچھا نہیں رہا ، 2016-17 کے سیزن میں بھی آرسنل بائرن سے مجموعی طور پر 10-2 سے ہار گئی تھی ۔
مانچسٹر سٹی نے کوپن ہیگن کو بآسانی 6-2 سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
پچھلے سیزن میں، سٹی نے ریال میڈرڈ کے خلاف زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5-1 سے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن وہ سیزن سے قبل ریال کے ہاتھوں 6-5 کی مجموعی شکست سے باہر ہو گئے تھے۔