Thursday, February 6, 2025
Homeکھیلکرکٹمچل مارش کو آسٹریلیا کا ٹی ٹوئینٹی کپتان مقرر کرنے...

مچل مارش کو آسٹریلیا کا ٹی ٹوئینٹی کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Published on

میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل مارش ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کو کپتان بنانے کی منظوری بورڈ میٹنگ میں دی جائے گی۔

ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی ٹیم کا مستقل کپتان مقرر نہیں کیا گیا تھا جب کہ مچل مارش نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کی تھی، آسٹریلیا نے سیریز میں تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس حوالے سے آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کہنا ہے کہ تمام راستے مچل مارش کے کپتان بننے کی طرف جا رہے ہیں، ہمارے خیال میں وہ ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان ہیں، وہ جیسے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں، ہم مطمئن اور خوش ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ مچل مارش ٹیم کی کپتانی کے حق دار ہیں ، انہوں نے آئی سی سی ریویو میں اظہارِ خیال کیا کہ مچل نےحالیہ میچز میں اچھی کپتانی کی۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ جیسےتجربہ کار کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے،اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اسٹیو اسمتھ کیا کردار ادا کریں گے۔

رکی پونٹنگ نے کہا میرے خیال میں اگر اسٹیو اسمتھ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو وہ آغاز میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ، یہ گزشتہ چند ماہ میں واضح ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں وہ سب میچز نہیں کھیلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں تو رکھوں گا لیکن وہ میری شروع کی پلیئنگ الیون میں نہیں ہوں گے۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this