Tuesday, January 7, 2025
HomeTop Newsپنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

Published on

پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا

سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے مریم نواز جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے لیے مراد علی شاہ مضبوط امیدوار ہیں۔

پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے اراکین اسمبلی آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے شروع ہوگا، وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل نے رانا آفتاب احمد خان کو میدان میں اتارا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےلیے دونوں امیدواروں کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری آج دوپہر کو ہی گورنر ہاؤس میں ہوگی، جس میں نوازشریف سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف کو ایوان میں 225 صوبائی اراکین کی حمایت حاصل ہے اور رانا آفتاب احمد خان تقریباً 103 صوبائی اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی بھی آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ سنبھالیں گے، ان کے مدمقابل ایم کیوایم نے علی خورشیدی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے 9 ارکان نے قائدایوان کے انتخابی عمل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مراد علی شاہ 2016 سے 2018 اور 2018 سے 2023 تک دو مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، منتخب ہونے پر وہ تیسری بار وزیراعلیٰ بنیں گے۔

جبکہ علی خورشیدی 2018 سے 2023 تک ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this