Friday, July 5, 2024
پاکستانخیبرپختونخوا کی قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی سیٹوں پر ضمنی الیکشن...

خیبرپختونخوا کی قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

خیبرپختونخوا کی قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی سیٹوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 21 اپریل کو ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ضمنی الیکشن قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 8 باجوڑ ، این اے 44 ڈیرہ اسمٰعیل خان، اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن میں 14 لاکھ 71 ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے، مرد ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 739 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 72 ہزار 216 ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مجموعی طور پر 892 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 139 پولنگ اسٹیشن کو زیادہ حساس قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی آدھی رات کو اختتام پذیر ہوگی، این اے 8 باجوڑ میں سات، این اے 44 ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 19 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی کے 22 کوہاٹ میں 13 اور پی کے 91 باجوڑ میں 10 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

مزید بتایا کہ سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جا رہے ہیں، صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...