Sunday, January 5, 2025
HomeTop Newsلاہور شہر کی فضا بدستور مضر صحت ،فضائی آلودگی انڈیکس میں آج...

لاہور شہر کی فضا بدستور مضر صحت ،فضائی آلودگی انڈیکس میں آج پھر سرفہرست

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی انڈیکس میں سب سے اوپر، امریکی ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کا اسکور 609 ہے۔

امریکی موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے اسموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔ 6، 7 اور 8 نومبر کو لاہور کا آلودگی انڈیکس 600 سے 700 ہوسکتا ہے۔

امریکی ایئر انڈیکس کی پیشگوئی کے مطابق 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرق سے مغرب کی طرف بھارت سے آنے والی اسموگ آلود ہوائیں لاہور اور ملحقہ پاکستانی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 320 تک جا پہنچا ۔ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 475 ریکارڈ کیا گیا۔ عسکری 10 کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 511 تک جا پہنچا ہے۔

آج لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد تک جا پہنچا۔ شہر لاہور میں تاحال بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

حکومت پنجاب بڑھتی ہوئی سموگ کی اوسط شرح کو کنڑول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فضائی آلودگی انڈیکس میں نئی دہلی 408 اسکور سے دوسرے، عراق کا دارالحکومت بغداد تیسرے اور بھارتی شہر کلکتہ 160 اسکور سے چوتھے نمبر پر ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this