ٹینس اسٹار آرینا سبا لینکا کے سابق بوائے فرینڈ کونسٹنٹین کولٹسوف انتقال کر گئے

0
109

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹینس کھلاڑی آرینا سبالینکا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کونسٹنٹین کولٹسوف کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اگرچہ وہ اب ساتھ نہیں رہ رہے تھے ، لیکن انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کولٹسوف کے انتقال سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے ۔ آرینا سبالینکا نے اس مشکل وقت میں اپنے اور اپنے خاندان کے لیے رازداری کی درخواست کی ہے ۔ کولٹسوف کی موت میامی کے ایک ریزورٹ میں بالکونی سے چھلانگ لگانے سے ہوئی اور پولیس کو شبہ ہے کہ یہ خودکشی تھی۔

42 سالہ کولٹسوف، جو NHL میں آئس ہاکی کھیلتے اور کوچنگ کرتے تھے۔ وہ NHL میں پِٹسبرگ پینگوئنز کے لیے کھیلا اور دو سرمائی اولمپک گیمز اور نو عالمی چیمپئن شپ میں بیلاروس کی نمائندگی کی۔ اس کی شادی جولیا سے ہوئی تھی اور 2020 میں ان کی طلاق سے پہلے اس کے تین بچے تھے، جس کے بعد اس نے سبالینکا کے ساتھ تعلق قائم کیا ۔ آرینا سبالینکا اور کولٹسوف کے درمیان تعلاقات تین سال سے زائد عرصے پر محیط تھے ۔

دو بار گرینڈ سلیم جیتنے والی 25 سالہ آرینا سبالینکا، میامی اوپن میں اپنا اگلا میچ اسپین کی پولا بد وسا کے خلاف آج کھیلنا ہے ۔ بدوسا، جو سبالینکا کی قریبی دوست ہے، میچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ آرینا کے لیے غیر آرام دہ ہوگا ۔ بدوسا نے کہا “میں ساری صورتحال جانتی ہوں، ۔ میرے لیے اس سے گزرنا بھی صدمے کے مترادف ہے کیونکہ آخر میں وہ میری بہترین دوست ہے اور میں نہیں چاہتی کہ اسے کوئی تکلیف پہنچے۔ یہ بہت مشکل صورتحال ہے۔

ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (WTA) کے دورے پر موجود دیگر کھلاڑیوں نے سبالینکا کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔ مشکل صورتحال کے باوجود، سبالینکا مشق کر رہی ہے اور اس نے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے کوئی آثا ر ظاہر نہیں کیے ۔