Friday, July 5, 2024
کھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: بھارت نے افغانستان کو با آسانی...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: بھارت نے افغانستان کو با آسانی شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 8: بھارت نے افغانستان کو با آسانی شکست دے دی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کینسنگٹن اوول بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان نے افغانستان کو 47 رنز سے شکست دی۔

جسپریت بمراہ نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کا مظاہرہ کیا کیونکہ انہوں نے 4 اوورز میں 3-7 کا اعداوشمار حاصل کیا
بمراہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ کیپر بلے باز رحمن اللہ گرباز کو صرف 11 رنز بنانے کے بعد آوٹ کر دیا.

اردو انٹرنیشنل

گرباز کی وکٹ کے بعد افغانستان نے 2 اور تیز وکٹیں گنوا ئیں.

گلبدین نائب اور عظمت اللہ عمرزئی نے درمیانی اوورز میں 44 رنز کی شراکت قائم کی لیکن وہ ہندوستانی ٹیم کو زیادہ نقصان نہ پہنچا سکے کیونکہ دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 11ویں اور 12ویں اوور میں اپنی وکٹیں گنوائیں۔

افغانستان وقفے وقفے سے وکٹیں کھوتا رہا اور وہ 20 اوورز میں 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگیا۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 3وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو نے 2 رویندرا جدیجا اور اکسر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے بلے بازی کرتے ہوئے، بھارت کو شروع میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان کے کپتان روہت شرما کو فضل الحق فاروقی نے 13 گیندوں پر صرف آٹھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ کر دیا۔

اردو انٹرنیشنل

ابتدائی وکٹ گنوانے کے بعد ہندوستان دباؤ کا شکار نہیں ہوا کیونکہ رشبھ پنت اور ویرات کوہلی نے اپنی بیٹنگ لائن اپ کو استحکام فراہم کیا اس سے پہلے کہ دونوں کو افغانستان کے کپتان راشد خان نے آؤٹ کر دیا .

ہندوستان نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں اور جلد ہی 10.5 اوورز میں 90-4 کے مجموعی اسکور تک پہنچ گئے یہ سوریہ کمار یادو اور ہاردک پانڈیا کے درمیان 60 رنز کی شراکت تھی جس نے ان کی اننگز کو تیز کیا۔

یادیو 28 گیندوں پر 53 رنز کی تیز اننگز کھیلنے کے بعد روانہ ہوئے جب کہ پانڈیا نے 24 گیندوں پر 32 رنز کا تعاون دیا۔

اردو انٹرنیشنل

نیچے آرڈر میں، اکشر پٹیل نے 6 گیندوں پر 12 رنز بنائے دریں اثنا، افغانستان کی جانب سے فاروقی اور راشد نے 3 جبکہ نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے آج روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

دیگر خبریں

Trending

Shannon Young called Babar Azam a world class player

شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا

0
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا اور ...