Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی آڈٹ، ممبران ...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی آڈٹ، ممبران ‘بدانتظامی’ پر مایوس

Published on

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: آئی سی سی آڈٹ، ممبران ‘بدانتظامی’ پر مایوس

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک )تفصیلات کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کئی اراکین کی جانب سے حال ہی میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جسے بھارت نے برج ٹاؤن میں فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر جیتا تھا۔

ٹورنامنٹ کے مالیاتی پہلوؤں پر آئی سی سی کے کچھ ممبران نے سوال اٹھائے ہیں اور کرکٹ ریگولیٹنگ باڈی نے اپنے آئندہ سالانہ اجلاس میں جو کہ کولمبو میں 19 سے 22 جولائی کو شیڈول ہے، ٹورنامنٹ کا “مکمل” آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کی میزبانی ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کی گئی تھی اور آڈٹ کرانے کا فیصلہ امریکہ میں ہونے والے میچوں کے دوران جاری قابل ذکر اخراجات کی اطلاعات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم مارکی میچوں کا مرکزی مقام تھا، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ متوقع میچ بھی شامل تھا، اور یہ شکوک و شبہات ہیں کہ اسٹیڈیم اس طرح کے ہائی وولٹیج مقابلوں کے لیے موزوں نہیں تھا۔

آڈٹ ابھی بھی جاری ہے ایسے مفروضے ہیں کہ آئی سی سی کو ٹکٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ میں بھی بدانتظامی نظر آئی، آئی سی سی کے ایک ذریعہ نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ نیویارک اسٹیڈیم کی کارکردگی درست نہیں تھی۔

بورڈ اس بات پر تبادلہ خیال کرے گا کہ کس طرح آرگنائزنگ کمیٹی نے مختص بجٹ کو اوور شاٹ کیا ہے مین اسٹریم کرکٹ کو امریکہ لے جانا ہمیشہ ایک مشکل کام ہوتا تھا آئی سی سی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے سخت محنت کی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اخراجات کو بھی چیک کرنے کی ضرورت ہے۔

حال ہی میں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور مارکیٹنگ اور کمیونیکیشن کے جنرل منیجر کلیئر فرلانگ نے جمعہ کو استعفیٰ دے دیا .

تاہم ان کے استعفوں کا آئندہ آڈٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کافی عرصہ قبل استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this