Friday, July 5, 2024
کھیلسلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، قومی ٹیم 13...

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، قومی ٹیم 13 سال بعد فائنل کھیلے گی

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق ملائشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا جسے جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 13 برس بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں کوالیفائی کیا ہے۔ لیگ کے آخری میچ میں مقابلہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش کریں گے، کھلاڑی ردھم میں ہیں، جاپان مضبوط ٹیم ہے مگر کوئی دباؤ نہیں لیں گے۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ کھلاڑیوں کے پاس نوکریاں نہیں ہیں، حکومت جس طرح کرکٹ کو سپورٹ کرتی ہے ہاکی کو بھی کرے تو پاکستان ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان 21سال سے اس ایونٹ کا گولڈ میڈل نہیں جیت سکا ہے مگر پاکستان کو سلطان اذلان شاہ ہاکی میں تین گولڈ، چھ سلور اور تین برانز میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

آج کے کھیلے جارہے فائنل کے حوالے سے پاکستان کے سابق اولمپین اصلاح الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں کوئی میچ نہیں ہارا اور اچھی ہاکی کھیلی ہے مگر جاپان کے خلاف فائنل میں میچ اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا اور پاکستان کو جاپان کے خلاف فائنل دو گول کے مارجن سے جیتنا چاہیئے۔

دوسری جانب سابق اولمپین قمر ابراہیم نے کہا کہ آئندہ ٹورنامنٹس میں بھی پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی، جاپان کے خلاف فائنل میں مواقع ضائع نہیں کرناہوں گے۔

دیگر خبریں

Trending

Japanese climber dies while descending one of Pakistan's highest mountain peaks

جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک ہوگیا .اسی طرح کے...