جنوبی افریقہ کے اینرک نورٹجے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
جنوبی افریقہ کی جیت انرک نورٹجے کے ہیری بروک کو آؤٹ کرنے سے یقینی ہو گئی جنہوں نے 37 گیندوں پر 53 رنز بنائے تھے نورٹجے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اننگز میں لگاتار سب سے زیادہ وکٹ لینے والےباولر بھی بن گئے۔
نورٹجے نے 2021 سے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلی گئی 16 اننگز میں کم از کم ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
جہاں تک ریکارڈ کا تعلق ہے، اس سے قبل یہ گریم سوان اور ایڈم زمپا کے پاس تھا دونوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مسلسل 15 اننگز میں وکٹیں حاصل کیں سوان کی لگاتار وکٹیں لینے کا سلسلہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شروع ہوا اور زمپا کا سلسلہ 2021 میں شروع ہوا۔