
South Africa have a chance to become the first unbeaten team to win the T20 World Cup
جنوبی افریقہ کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ناقابل شکست ٹیم بننے کا موقع
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹرینیڈاڈ میں جمعرات کو ہونے والےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے لیے جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
واضح جیت کے بعد اب جنوبی افریقہ کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ناقابل شکست ٹیم بننے کا موقع ہے۔
جنوبی افریقہ نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ابھی تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے اور انہوں نے لگاتار آٹھ میچ جیتے ہیں۔
پروٹیز فائنل جیتنے کی صورت میں آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل سب سے زیادہ جیت کا ریکارڈ بھی توڑ سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل سب سے زیادہ جیت
جنوبی افریقہ ،. 8 (2024)
آسٹریلیا . 8(2022-2024)
انگلینڈ.7 (2010-2012)
7 – ہندوستان (2012-2014)
واضح رہے کہ برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
یہ پہلا موقع ہے جب جنوبی افریقہ نے کسی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔