
APP65-210323 LAHORE: March 21 - A girl fills a pot with water from a hand pump as the people celebrating World Water Day. World Water Day observed on 22 March since 1993 when the United Nations General Assembly declared 22 March as World Day for Water. The UN and its member nations devote this day to implementing UN recommendations and promoting concrete activities within their countries regarding the world’s water resources. APP/MTF/TZD/FHA
سندھ: سانگھڑمیں آلودہ پانی پینے سے 5 بچے جاں بحق
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں زیر زمین آلودہ پانی کے استعمال سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) سانگھڑ نے بتایا کہ 2 روز کے دوران ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد ڈی ایچ او سانگھڑ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور واٹر پمپ کو سیل کردیا۔
ڈی ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں زیر زمین پانی کا استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا، زیر زمین پانی کے نمونے لیبارٹری میں چیک کیے گئے، جس میں سینکھیا کی مقدار زیادہ پائی گئی۔