اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے اتوار کو اپنی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کو سالگرہ کی مبارکباد دی
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں،شعیب ملک نے اپنی اور ثنا جاوید کی ایک ساتھ تین تصویریں شیئر کیں اور کیپشن: “ہیپی برتھ ڈے ثنا شعیب ملک” ،لکھا .
کچھ دن پہلے، ثناء نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ایک اقتباس شیئر کیا جس میں لکھا تھا، ’’کبھی کبھی معجزے اچھے دل والے لوگ ہوتے ہیں‘‘۔ثنا نے اپنی زندگی کا معجزہ ‘ملک’ کو قرار دیتے ہوئے دل کی ایموجی کے ساتھ ایک پرتپاک کیپشن دیا، “میرا ایک اور واحد ایس ایم”
آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے 20 جنوری 2024 کو اپنی شادی کا اعلان کر کے اپنے مداحوں کو چونکا دیا۔
جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس – ایکس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔شعیب اور ثنا نے لکھا “الحمدللہ۔ اور ہم نے تمہیں جوڑے میں پیدا کیا۔
کرکٹر نے پہلے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، جب کہ ثنا کی شادی اداکار/گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔