Sunday, January 5, 2025
Homeپاکستانپی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی بجائے شیخ...

پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی بجائے شیخ وقاص اکرم چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

Published on

پی ٹی آئی کی جانب سے شیر افضل مروت کی بجائے شیخ وقاص اکرم چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے جمعہ کی رات اسلام آباد میں اپنے چیئرمین کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں شیر افضل مروت کی جگہ جھنگ سے قومی اسمبلی کے رکن کی نامزدگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع نے کہا کہ عمر ایوب کی سربراہی میں 19 رکنی کمیٹی میں سے 9 نے شیخ وقاص کو، 7 نے افضل مروت کو ووٹ دیا، تاہم عون عباس نے اجلاس میں موجودگی کے باوجود ووٹنگ کے مرحلے میں حصہ لینے سے پرہیز کیا، اس اجلاس میں سابق اسپیکر اسد قیصر اور شیر افضل مروت موجود نہیں تھے۔

سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کریں گے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this