Saturday, October 5, 2024
Homeانڈیابنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو...

بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ اور دہلی میں چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد مقامی کمیٹیوں نے کل 30 ویں روزے کا اعلان کیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایاکہ بھارت میں عید 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کی کیرالہ کی رویت ہلال کمیٹی نے ریاست میں کل عید الفطر کا اعلان کردیا ہے۔

کمیٹی چیئرمین محمد مدنی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کیرالہ میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

دوسری جانب متنازع علاقے کارگل کی مقامی کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاندنظر آگیا ہے اور کل 10 اپریل کو عید منائی جائے گی۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments