شان مسعود نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کر دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی ٹیم کی حکمت عملی کے بارے میں کھل کر کہا ہے۔
شان مسعود کی قیادت والی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2023-2025 کے حصے کے طور پر بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔
اس وقت پاکستان ڈیبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر ہے وہ موجودہ سائیکل میں9 ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد انگلینڈ کے خلاف تین ہوم ٹیسٹ کھیلے جائیں گے اس کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچ کھیلنے کے لیے وطن واپس آنے سے پہلے دو میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گا۔
شان مسعود نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میچ جیتنے کے مثبت ارادے کے ساتھ کھیلنا چاہتی ہے جس سے انہیں ڈبلیو ٹی سی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
مسعود نے کہا کہ اگر ہمیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں فتوحات حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے کھیل کے ہر پہلو بیٹنگ ہو، بولنگ ہو یا فیلڈنگ میں مثبت ارادے کا مظاہرہ کرنا ہوگا .
ہماری توجہ پاکستان کے لیے بہترین نتائج کے حصول پر مرکوز رہے گی ہمیں آنے والے 9 ٹیسٹ میچوں میں سے ایک قابل ذکر تعداد میں جیتنے کی ضرورت ہے۔
کپتان نے ان فوائد پر بھی روشنی ڈالی جو ان کی ٹیم کے حق میں کام کرتے ہیں کیونکہ وہ ٹیسٹ شیڈول کی تیاری کرہے ہیں ہ انتظامیہ میں تبدیلیوں کے باوجود، بنیادی کھلاڑی وہی رہتے ہیں جو ٹیم کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید برآں، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو 9 میں سے سات کھیلوں میں ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوگا جو ٹیم کے لیے ایک اہم مثبت ہے۔
شان نے کہا کہ انتظامیہ میں تبدیلیاں ہوئی ہیں، تاہم، اسکواڈ تقریباً ایک جیسا ہےہم نے حالات کے مطابق کھیلنے کے لیے ذہنیت کو تبدیل کرنے پر کام کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی اسکواڈ:شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) )، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی