Wednesday, November 27, 2024
Homeالیکشن 2024الیکشن 2024: ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں...

الیکشن 2024: ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات جاری

Published on

spot_img

الیکشن 2024: ملک میں پرامن انتخابات کے انعقاد کیلئے تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی تفصیلات جاری

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکاروں کے ساتھ کے ساتھ 23,940 سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی مستقل ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی کیلئے تعینات ہونگے.
پولیس کے ٹوٹل 465736 اہلکار بھی پرامن انتخابات کیلئے فرائض سر انجام دینگے.

اس کے علاوہ صوبہ پنجاب میں پولیس کے 216000 اہلکار, صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے.

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہزار ریپڈ رسپانس فورس (RFC) کے ارکان اور 1500 رینجرز کی تعیناتی کے ساتھ تقریباً 6,500 پولیس اہلکار رات بھر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے.

اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے تحفظ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا ہے.

اس کے ساتھ ساتھ انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مبصرین اور مبصرین ٹیموں کی مدد کے لیے بھی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this