Friday, October 4, 2024
HomeTop Newsدفاعی چیمپئن بھارت نے لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے...

دفاعی چیمپئن بھارت نے لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

دفاعی چیمپئن بھارت نے لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کر لی

 
اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت نے بینونی میں پہلے سیمی فائنل میں ہوم ٹیم جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے شکست دے کر لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

اتوار 11فروری کو شیڈول ٹورنامنٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن کا مقابلہ پاکستان یا آسٹریلیا سے ہوگا۔

ہندوستانی کپتان ادے سہارن نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پہلا موقع تھا جب ہندوستان نے پہلے باؤلنگ کا انتخاب کیا.

درمیانی اوورز میں نمایاں سست روی کے باوجود، جنوبی افریقہ نے اپنی اننگز کے ابتدائی اور آخری مراحل میں جارحانہ بلے بازی کے ذریعے قابل احترام مجوعی اسکور تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی۔بھارت کے اسپنرز 11-30 اوورز کے درمیان اسکورنگ کی شرح کو کم کرنے میں کامیاب رہے، جس سے لوان ڈری پریٹوریئس (76) پر دباؤ پڑا، جو ایک بڑے شاٹ کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔

دفاعی چیمپئن بھارت نے  لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

رچرڈ سیلٹسوان اور کپتان جوآن جیمز کے درمیان شراکت کی وجہ سےجنوبی افریقہ کا اسکور 200 تک پہنچ گیا۔ ٹرسٹن لوئس (23*) کی جارحانہ شراکت نے جنوبی افریقہ کو 244/7 تک پہنچانے میں مدد کی۔
جواب میں ہندوستان نے 32 رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے باوجود سہارن (81) اور سچن دھاس (96) کے درمیان شاندار شراکت کی بدولت بھارت نے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔

کوینا مفاکا نے ایک زبردست باؤنسر سے اننگز کا آغاز کیا، جس کی بنا پر داس کیپر آدرش سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے ۔ چوتھے اوور میں، ٹرسٹن لوس نے ٹورنامنٹ میں بھارت کے اسٹار بلے باز مشیر خان کو آؤٹ کیا، صرف چار رنز پر دوسری سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دفاعی چیمپئن بھارت نے  لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

لوس نے اپنےجارحانہ ابتدائی اسپیل میں مزید دو وکٹیں لے کر افریقی ٹیم کی قیادت کی، جس سے بھارت کو 12ویں اوور تک 32/4 پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ محتاط آغاز کے بعد سہارن اور سچن دھاس کے درمیان شراکت نے زور پکڑا۔ داس نے 19ویں اوور میں تین چوکے لگا کر رنز بنانے میں برتری حاصل کی۔

بھارت نے 25 ویں اوور میں 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا ، داس نے ان کی شراکت کے دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

مافاکا نے 43 ویں اوور میں جنوبی افریقہ کی پانچویں وکٹ حاصل کی۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے اپنی عمدہ کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے اپنے اسپیل کی آخری گیند پر اوینیش اراویلی کو آؤٹ کر دیا جب بھارت کو 18 گیندوں پر 19 رنز درکار تھے۔

دفاعی چیمپئن بھارت نے  لگاتار پانچویں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ حاصل کرلی

سہارن نے اپنا حوصلہ برقرار رکھا، اور راج لمبانی کی مسلسل حمایت سے ٹیم کو ہدف سے صرف ایک رن قریب لے آیا۔ لمبانی نے 49ویں اوور کی دوسری گیند پر فاتحانہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی، کپتان ادے سہارن مین آف دی میچ قرار پائے.پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل 8 فروری کو شیڈول ہے۔

انڈر 19ورلڈکپ: پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments