Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsآرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط...

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

Published on

spot_img

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان کے لیے غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی تجارتی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں، آرمی چیف نے سعودی وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دورے کے دونوں ممالک کے لیے امید افزا نتائج کی امید کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا تھا۔

سعودی وزیر سرمایہ کار خالد بن عبدالعزیز الفالح تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، وفد میں سعودی عرب کی تعمیراتی، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، خوراک اور پیٹرولیم کی کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this