Friday, July 5, 2024
آج کے کالمزنگران وزیراعظم سے سعودی وزیرِخارجہ کی ڈیووس میں ملاقات، برادرانہ تعلقات کی...

نگران وزیراعظم سے سعودی وزیرِخارجہ کی ڈیووس میں ملاقات، برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور

نگران وزیراعظم سے سعودی وزیرِخارجہ کی ڈیووس میں ملاقات، برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے دوران قریبی برادرانہ تعلقات کی تزویراتی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کےتعلقات مشترکہ ثقافتی ورثے اور باہمی تعاون سےجڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ کا خواہاں ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے لیے احترام رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاک-ایران کشیدگی کے سبب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنا دورہ ڈیووس مختصر کردیا ہے اور وہ آج وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...