Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsسعودی وزیر خارجہ اور دیگر وزرا آج پاکستان پہنچیں گے:دفتر خارجہ پاکستان

سعودی وزیر خارجہ اور دیگر وزرا آج پاکستان پہنچیں گے:دفتر خارجہ پاکستان

Published on

سعودی وزیر خارجہ اور دیگر وزرا آج پاکستان پہنچیں گے:دفتر خارجہ پاکستان

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت ترغیب دینا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد (آج) پیر 15 اپریل کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وفد 15 سے 16 اپریل تک پاکستان میں رہے گا جہاں وہ صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سمیت آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے سعودی وفد میں وزیر پانی و زراعت انجینیئر عبدالرحمٰن عبد المحسن الفضلی، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخوریف، نائب وزیر سرمایہ کاری بدر البدر، سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ محمد معید التویجری اور وزارت توانائی اور سعودی فنڈ فار جنرل انویسٹمنٹ کے سینیئر حکام شامل ہیں۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے طے پانے والے معاہدوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے سے متعلق ہے۔

توقع ہے کہ سعودی وفد صدر، وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور ہم منصب وزرا سمیت آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔

وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو فروغ دینے اور باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو مثبت ترغیب دینا ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ سات اپریل کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے مکہ میں ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے توثیق کی ہے کہ وہ پانچ ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان سے قبل رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ بھی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ آئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کی دورے کی باضابطہ دعوت پر 10 اپریل کو پاکستان پہنچے تھے اور 15 اپریل تک پاکستان میں ہی رہیں گے۔

اس دوران ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں عید الفطر کا خطبہ دیا جبکہ 13 اپریل کو انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی۔

Latest articles

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

More like this

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...