Friday, January 31, 2025
Homeپاکستاندو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے، سعودی وفد آج پاکستان...

دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے، سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا

Published on

دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے، سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں ایک اعلٰی سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے۔

تین روزہ دورے کے دوران 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وفد 9 سے 11 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اب جبکہ سعودی وفد پاکستان آرہا ہے اور ہم ان کے ساتھ دو ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں یا ایم او یوز پر دستخط کرنے والے ہیں، ان تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنا ملک کے خلاف سب سے بڑی دشمنی ہے۔‘

’ہم کسی صورت ایسا ہونے نہیں دیں گے اور میں 15-2014 والی سازش دوبارہ نہیں ہونے دوں گا۔ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے اور کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ میرا قوم سے وعدہ ہے میں یہ نہیں ہونے دوں گا۔‘

دوسری جانب اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی وزیر بزنس ٹو بزنس سے متعلق سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دیں گے جن کی مالیت 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

حالیہ چند ماہ کے دوران سعودی عرب اور پاکستان دوطرفہ تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے پانچ ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔

پاکستان طویل معاشی بحران سے نکلنے کی غرض کے لیے اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ تجارت، دفاع، توانائی اور اور دیگر شعبوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔

Latest articles

ٹرمپ کا برکس ممالک کو انتباہ: “ڈالر کا متبادل لانے پر 100 فیصد تجارتی ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا”

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس گروپ کے رکن ممالک کو خبردار کیا...

مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ...

وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں تعینات چینی...

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا 2500 بچوں کو فوری طبی علاج کے لیے غزہ سے نکالنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے امریکی ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد...

More like this