Sunday, January 5, 2025
Homeسعودی عربسعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور شام کی خود مختاری...

سعودی عرب کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور شام کی خود مختاری کی حمایت

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے اسرائیل کے ان اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جو اس نے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے تسلسل میں کیے ہیں۔

بیان میں اسرائیلی فوج کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں اور شام کے دیگر علاقوں پر حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے ان اقدامات کو شام کی سلامتی اور وحدت کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کے خلاف متحد ہو اور شام کی خود مختاری، اس کی سرزمین کی سالمیت اور عرب وحدت کا احترام کرے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام کی مقبوضہ عرب زمین ہیں اور ان پر اسرائیلی قبضے کو کسی طور جائز نہیں مانا جا سکتا۔

سعودی عرب نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ان اقدامات سے روکے اور خطے میں امن واستحکام کو یقینی بنائے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this