Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsسعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’ڈریگن بال‘ پر مبنی تھیم پارک...

سعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’ڈریگن بال‘ پر مبنی تھیم پارک بنانے کا اعلان کردیا

Published on

spot_img

سعودی عرب نے دنیا کا پہلا ’ڈریگن بال‘ پر مبنی تھیم پارک بنانے کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مملکت میں مشہور جاپانی اینی میٹڈ سیریز ’ڈریگن بال‘ پر مبنی دنیا کا پہلا تفریحی تھیم پارک بنانے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کی القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ تھیم پارک میں ایک بہت بڑا 70 میٹر (229.6 فٹ) ڈریگن اور تقریباً 30 مختلف سواریاں ہوں گی۔

یہ پارک عالمی سطح پر اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہوگا، 5 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والے اس منصوبے میں ہوٹلوں اور ریستوران کے علاوہ ڈریگن بال سیریز سے متاثر 7 علاقوں میں سیاحتی مقامات اور پرکشش پوائنٹش شامل ہوں گے۔

یہ پارک مکمل طور پر سعودی عرب کی حکومت کے سرمایہ کاری فنڈ کی ملکیت ہے۔

یہ منصوبہ القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی اور ڈریگن بال کے جاپانی پروڈیوسر ٹوئی اینی میشن کے درمیان ’طویل المدتی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ‘ کا حصہ ہیں۔

سعودی عرب کی تیل اور گیس پرمنحصر معیشت کو متنوع بنانے کی کوششوں میں متعدد بڑے تفریحی منصوبوں کا قیام شامل ہے، قدیہ پراجیکٹ امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈزنی ورلڈ کے سائز سے دوگنا زیادہ جگہ پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس میں سکس فلیگ تفریحی پارک بھی شامل ہوگا۔

ڈریگن بال کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پارک میں ڈریگن کے اندر رولر کوسٹر بنایا جائے گا۔

جہاں ڈریگن بال کے کچھ شائقین نے تھیم پارک کے منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے، وہیں سوشل میڈیا پر کئی صارفین سوال اٹھائے۔

یہ اعلان نامور جاپانی مصنف اکیرا توریاما کے انتقال کے بعد سامنے آیا ہے، وہ اس ماہ کے شروع میں 68 سال کی عمرمیں انتقال کر گئے تھے۔

ڈریگن بال سیریز نے فلموں، ویڈیو گیمز اور ٹیلی ویژن سیریز میں تبدیل ہونے سے پہلے 1984 میں جاپانی مزاحیہ میگزین ویکلی شونن جمپ میں کہانیاں شائع کرنا شروع کی تھیں جو 80 سے زائد ممالک میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

یہ اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی جاپانی کہانیوں میں سے ایک ہے۔

Latest articles

مختلف ممالک کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور حزب اللہ...

چیمپیئنزلیگ: رابرٹ لیوینڈوسکی کا تاریخی کارنامہ، بارسلونا کی بریسٹ کو 3-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بارسلونا نے چیمپئنز لیگ کے ایک...

چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کی شاندار کارکردگی، پی ایس جی کو 1-0 سے شکست

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے چیمپئنز لیگ کے...

احمد دانیال اور شاہنواز دہانی انجری کے باعث زمبابوے ون ڈے سیریز سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر احمد دانیال اور شاہنواز...

More like this