Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلفٹ بالپاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر

پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر

پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے راؤنڈ 2 کے میچ میں سعودی عرب اور پاکستان کی ٹیمیں اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں مدِ مقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دی۔

پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر
سعودی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی جدو جہد پر پانی پھرتے ہوئے گولز کے تابڑ توڑ حملے کیے۔ جس کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بےبسی اور مایوسی کی تصویر بنے رہے اور مخالف ٹیم کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہے ، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے پہلا گول 26ویں، دوسرا گول 40ویں اور میچ کا آخری گول 58ویں منٹ میں کیا گیا، سعوی فٹبالر فراس البریکان کی جانب سے دو اور مصاب الجوویر نے ایک گول سکور کیا۔
پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر کا دوسرا میچ تھا جبکہ سعودی ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہے، اس سے قبل نومبر 2023 میں سعودی شہر الاحسا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرایا تھا۔
پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر
اس شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔ پاکستان ٹیم نے کوالیفائر راؤنڈ کے پانچ میچ کھیلے اور تمام میچوں میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا کیا .

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments