Friday, July 5, 2024
بین الاقوامیروس کا ملک میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

روس کا ملک میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

روس کا ملک میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روس کی خفیہ سروس نے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑ کر ملک میں دھماکے کی بڑی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تینوں افراد استاورپول علاقے کے پُرہجوم حصے میں بم دھماکا کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

روسی حکام کے مطابق مشتبہ افراد کے گھر پرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کےدوران آئی ای ڈی، کیمیائی مواد اور ایک کلوگرام کیلیں برآمد کی گئیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والوں کا تعلق وسط ایشیائی ملک سے ہے۔

یاد رہے کہ 22 مارچ کی رات 4 مسلح افراد نے ماسکو میں واقع کروکس سٹی ہال پر دھاوا بول دیا تھا، روسی حکام نے بتایا کہ حملے میں اب تک 140 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوئے۔

روس نے حملے کے الزام میں 4 افراد کو یوکرین کی سرحد کے قریب سے گرفتار کیا تھا اور روسی حکام کے مطابق گرفتار افراد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں حملے کے بعد یوکرین پہنچنے پر انعام دینے کا کہا گیا تھا۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...