Saturday, February 8, 2025
Homeکھیلکرکٹکرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پہ جنوبی ایشیائی کرکٹرز کی رجسٹریشن میں...

کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پہ جنوبی ایشیائی کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

Published on

کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پہ جنوبی ایشیائی کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے بعد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا جبکہ رواں برس بھی پاکستان نے وائٹ بال اور بھارت نے ٹیسٹ سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق انڈیا کی ویمن ٹیم کا بھی دورہ آسٹریلیا شیڈول ہے، ایشین ٹیموں کے دورے کی وجہ سے بھی رجسٹریشن پر مثبت فرق پڑا ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر ہر طرز اور ہر سطح کے کرکٹر کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ساؤتھ ایشین کرکٹرز کے رجسٹریشن کرانے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کی مین اینڈ ویمن ٹیم اور پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے اس رحجان میں مزید اضافہ ہو گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ملٹی کلچرل ایکشن پلان ترتیب دینے سے بھی مختلف کمیونیٹیز کو آگے آنے کا موقع ملا اور اب ساؤتھ ایشین ٹیموں کے دورہ آسٹریلیا کی وجہ سے فینز میں مزید جوش و خروش بڑھے گا۔

رپورٹ کے مطابق سنگھ نام رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی اور سمتھ نام والوں کو پیچھے چھوڑ دیا، سنگھ نام رکھنے والوں کی تعداد 4262 جبکہ سمتھ کی تعداد 2364 رہی، اس کے علاوہ خان ، شرما اور کمار نام رکھنے والے کرکٹرز نے بھی بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی۔

پارٹیسپیشن ہیڈ کرکٹ آسٹریلیا جیمز کوارمبے کا کہنا ہے کہ ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی وجہ سے رجسٹریشن میں اضافہ شاندار ہے، ہم چاہتے ہیں کمیونیٹیز آسٹریلیا کی کرکٹ میں اہم کردار ادا کریں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان جرسی کی رونمائی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمعہ کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے کچھ دن پہلے جس...

پی سی بی نے صائم ایوب کی ممکنہ واپسی سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعہ...

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا 1500 تعمیراتی کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

More like this