Thursday, February 6, 2025
Homeکھیلایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں لاپرواہی برتنے والے ٹیم منیجرکیخلاف سخت ایکشن لینے...

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں لاپرواہی برتنے والے ٹیم منیجرکیخلاف سخت ایکشن لینے کی سفارش

Published on

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق :ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کے واقعہ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کر دی۔
ایران میں 17 سے 19 فروری تک ہونے والی ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ہوئی ، جس میں شرکت کےلیے پاکستان کے ایتھلیٹ شجرعباس اور جعفر اشرف بھی گئے لیکن ٹیم کے ساتھ جانے والے منیجر ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہان نے وقت پر انٹریز نہیں بھجوائیں اور دونوں ایتھلیٹس کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔
جس کا پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سخت نوٹس لیا اور واقعہ کی تحقیقات کیلے انکوائری کمیٹی بنائی۔
انکوائری کمیٹی کے سامنےایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہ جہان میرنے بطور ٹیم منیجر اپنی غلطی کا اعتراف کیا ، جس پرانکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کی اورمزید کارروائی کیلئے معاملہ پی ایس بی بورڈ کو بھجوا دیا ۔

Latest articles

پی سی بی نے سہ فریقی سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

نعمان علی آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات...

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ باولر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق چیمپئن آسٹریلیا کوچیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل...

حسینہ واجد اپنے والد کا گھر جلتا ہوا دیکھ کر زار و قطار رو پڑیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کی سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد ڈھاکا میں اپنا...

More like this