Sunday, October 6, 2024
Homeکھیلکرکٹروی شاستری نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا

روی شاستری نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا

روی شاستری نے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست تبدیلیوں کا مطالبہ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کپتان روی شاستری نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد چھ یا سات کر دی جائے۔

اتوار کو میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے زیر اہتمام ایک سمپوزیم کے دوران، شاستری جو پہلے ہندوستان کے ہیڈ کوچ تھے، نے کرکٹ کے مستقبل کی بہتری کے لیے اپنی تجویز پیش کی۔

شاستری نے زور دے کر کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو مسابقتی رکھنے کے لیے ٹیموں کی شرکت میں کمی کی جانی چاہیے۔

شاستری نے لارڈز میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا کہ جب ریٹنگ کم ہوتی ہے آپ کے پاس معیار نہیں ہوتا یعنی شائقین کی تعداد بہت کم ہوتی ہے اور یہ بے معنی کرکٹ ہے.

“آپ کے پاس 12 ٹیسٹ میچ ٹیمیں ہیں اسے چھ یا سات تک نیچے لائیں اور پروموشن اور ریلیگیشن سسٹم رکھیں۔

دوسری جانب سابق آسٹریلوی بلے باز اور کوچ جسٹن لینگر نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگز دلکش ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں پر بین الاقوامی کرکٹ کے اثرات ضروری ہیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments