Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیکیلیفورنیا کے جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی آگ، درجنوں گھر تباہ، چار...

کیلیفورنیا کے جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی آگ، درجنوں گھر تباہ، چار کاؤنٹیز کو خالی کرا لیا گیا

Published on

spot_img

کیلیفورنیا کے جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی آگ، درجنوں گھر تباہ، چار کاؤنٹیز کو خالی کرا لیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بدھ کو لگنے والی آگ کل جمعے کے روز شدید طریقے سے بھڑک اٹھی ۔ خشک اور گرم موسم کی وجہ سے تیزی سے پھیل کر یہ آگ ہزاروں گھروں کے لیے خطرہ بن گئی۔ ایسے میں آگ بجھانے والے اہل کار خطرے کا مقابلہ کرنے اور آگ بجھانے کے لئےمیدان میں آ گئے۔

آگ کی شدت اور اس کے پھیلاؤ نے 2018 میں اس علاقے کے نزدیک پیراڈائز میں لگنے والی آگ کی یاد دلا دی۔ وہ آگ بے قابو ہو گئی تھی اور اس کے نتیجے میں 85 افراد ہلاک اور 11000 گھر جل کر راکھ ہو گئے تھے۔

حالیہ پارک فائر سے اب تک 130 سے زیادہ عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ ہزاروں افراد کی جان کو خطرے کا سامنا ہے جب کہ چار کاؤنٹیز کو خالی کرانے کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ آگ کا رقبہ 374 مربع میل (967 مربع کلومیٹر) تک پھیل چکا ہے اور یہ شمال اور مشرق کی سمت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

کیلیفورینا میں آگ بجھانے کی انتظامیہ کے چیف بیلی سی کے مطابق یہ آگ جمعے کی دوپہر 8 مربع میل (21 مربع کلومیٹر) فی گھنٹہ کے لحاظ سے پھیل رہی تھی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایک 42 سالہ شخص کو آگ بھڑکانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکا کے مغرب اور کینیڈا میں دیگر علاقے بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ اوریگون ریاست کے مشرق میں ایک چھوٹے طیارے میں ایک ہواباز کی لاش ملی ہے۔ یہ طیارہ مغربی ریاستوں میں پھیلے ایک جنگل میں لگی آگ بجھانے کے دوران میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ انسداد آگ زنی کے قومی مرکز کے مطابق جمعے کے روز امریکا میں 110 آگوں کو بجھایا گیا جو 2800 مربع میل (7250 مربع کلومیٹر) کے رقبے پر بھڑکی ہوئی تھیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this