Wednesday, June 26, 2024
کھیلرافیل نڈال، کارلوس الکاراز اولمپک ڈبلز میں اسپین کے لیے کھیلیں گے

رافیل نڈال، کارلوس الکاراز اولمپک ڈبلز میں اسپین کے لیے کھیلیں گے

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال اور کارلوس الکاراز اس سال پیرس میں ہونے والے اولمپک گیمز میں ڈبلز کھیلنے کے لیے ٹیم بنائیں گے.

نڈال نے 2008 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتا تھا، لیکن پیرس گیمز الکاراز کے لیے پہلے ہوں گے کیونکہ وہ رولینڈ گیروس میں واپس آئیں گے جہاں انہوں نے اتوار کو فرنچ اوپن چیمپیئن شپ جیتی تھی۔

رائل اسپینش ٹینس فیڈریشن کے مطابق نڈال کی شرکت غیر یقینی تھی کیونکہ 14 بار کے فرنچ اوپن چیمپیئن ابھی تک چوٹوں کے بعد اپنی بہترین حالت میں نہیں تھے، لیکن قومی ٹیم کے کوچ ڈیوڈ فیریر نے کہا کہ 38 سالہ نڈال 21 سالہ الکاراز کے ساتھ ٹیم بنائیں گے۔

فیریر نے صحافیوں کو بتایا ،”ایک جوڑی، جس کے بارے میں مجھے لگتا ہے کہ سب جانتے ہیں اور امید کر رہے تھے، وہ کارلوس الکاراز اور رافائل نڈال ہیں اور دوسری جوڑی کا ابھی تک مکمل فیصلہ نہیں ہوا ہے’.

انہوں نے کہا وہ اگلی جوڑی کے اعلان سے پہلے تھوڑا انتظار کریں گے۔ لیکن رافا اور کارلوس پیرس میں ایک ساتھ کھیلیں گے۔”

منتخب ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں پابل کارینو بستا اور الیخاندرو دیویدووچ فوکینا شامل ہیں جبکہ ڈبلز میں عالمی نمبر دو مارسل گرانولرز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

پیرس اولمپکس 26 جولائی سے 11 اگست تک ہوں گے۔

دیگر خبریں

Trending