Friday, July 5, 2024
کھیلوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 3...

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ،قومی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے تمام میچز میں شاندار فتوحات سمیٹتے ہوئے 13 سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ،جہاں جاپان نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-1 سے شکست دی .

قومی ٹیم کی اس شاندار کاکردگی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہاکی ٹیم کے لیے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم نے لاہور میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات کی۔

مریم نواز نےکہا کہ ہاکی صرف کھیل نہیں، قومی فخر ہے، موجودہ ٹیم نے ماضی کی یاد تازہ کردی، ہاکی کی بہتری کے لیے نہ صرف مکمل سپورٹ فراہم کریں گے بلکہ اونرشپ بھی دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ جان ڈال دی ہے، امید ہے قومی ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھاکہ کھیلوں کے فروغ کی ذمہ داری صوبائی وزیرکھیل فیصل کھوکھر کو سونپی ہے۔

اس موقع پر ہاکی ٹیم کے کپتان عما د بٹ نے امید ظاہر کی کہ حکومتی تعاون سے قومی کھیل مزید بلندی حاصل کرےگا۔

دیگر خبریں

Trending

Japanese climber dies while descending one of Pakistan's highest mountain peaks

جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

0
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک ہوگیا .اسی طرح کے...