Monday, July 1, 2024
پاکستانپنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

پنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

پنجاب اور سندھ میں وزرائے اعلیٰ کا انتخاب آج ہو گا

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کی صوبائی اسمبلیوں میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے اراکین اسمبلی آج ووٹ کاسٹ کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے شروع ہوگا جس میں وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا.

سندھ کے وزیراعلیٰ کا انتخاب

دوسری جانب سندھ اسمبلی بھی آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی جس کے لیے اجلاس آج دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے مراد علی شاہ کا تیسری مرتبہ وزارت اعلیٰ سنبھالنے کا قوی امکان ہے، ان کے مدمقابل ایم کیوایم نے علی خورشیدی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ 2016 سے 2018 اور 2018 سے 2023 تک دو مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، اگر وہ آج بھی کامیاب ہوتے ہیں تو وہ تیسری بار سندھ کے وزیراعلیٰ بنیں گے۔

دوسری جانب یم کیو ایم کے علی خورشیدی 2018 سے 2023 تک ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...