Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: آج رات سے موٹر ویز اور ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ

Copy of featuredphoto - 2024-11-22T182757.663

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ہفتہ کی شب سے میڑو بس سروس غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گی، راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں جلسے جلوسوں و اجتماعات پر دفعہ 144 کے تحت پابندی نافذ ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے تین اضلاع راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں پولیس کی معاونت کیلئے رینجرز کی خدمات بھی طلب کی گئی ہیں۔

احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم بھی جاری کردیا، ممکنہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے اڈے آج شام سے بند کردیے جائیں گے جبکہ پولیس نے اسلام آباد کے نجی ہاسٹلز بھی بند کرادیے ہیں جس سے یہاں مقیم طلبا پریشانی کا شکار ہیں۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق 22 نومبر کی رات 8 بجے سے پشاور سے اسلام آباد موٹروے، لاہور سے اسلام آباد موٹر وے، لاہور سے عبدالحکیم موٹروے، پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے، سیالکوٹ تا لاہور موٹر وے ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹر وے مرمت کی وجہ سے تاحکم ثانی بند رہے گی، احتجاج کے باعث لاہور میں رنگ روڈ کو 23 اور 24 نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے گا۔

مظاہرین سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی میں مجموعی طور پر 4800 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے جن میں لیڈیز پولیس افسران و کانسٹیبلز بھی شامل ہیں، تمام فورس کو 24 نومبر کی صبح 8 بجے ڈیوٹی پوائنٹس پر پہنچنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

فورسز کی اوور آل سپرویژن ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی حافظ کامران اصغر جبکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے پاس ہوگا، 24 نومبر کو ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں پر اسلحہ و موبائل فون ساتھ رکھنے پر پابندی ہوگی۔

ضلع راولپنڈی میں داخلی و خارجی راستوں، اندرون شہر مری روڈ و اسلام آباد کو ملانے والے مقامات سمیت 70 سے زائد مقامات کو کنٹینرز و رکاوٹیں کھڑی کرکے سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راولپنڈی بھر میں 65 سے زائد مقامات پر پولیس پکٹس قائم کرکے پولیس افسران و جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی صدر میڑو بس اسٹیشن سے لیکر فیض آباد آئی جی پی اسٹیشن تک ہر اسٹیشن پر پولیس فورس اور آنسو گیس گنیں چلانے والے ماہر پولیس فورس بھی تعینات رہیں گی۔

تمام 135 بلاکنگ پوائنٹس اور پولیس پکٹس سمیت، میڑو اسٹیشنز پر تعینات ہر پولیس ٹیم 6 ،6 آنسو گیس شیل چلانے والی گنوں 5،5 سو آنسو گیس شیلوں ،ربڑ بلٹ فائر کرنے والی 2،2 بارہ بور رائفلوں اور 1٫1 سو ربڑ کی گولیوں سمیت 6 ،6 آنسو گیس گرینڈز سے لیس رکھی گئی ہیں۔

کسی بھی جگہ مزید آنسو گیس شیل یا ربڑ کی گولیوں کی ضرورت ہونے پر لائن آفیسر ایموںیشن فوری پہنچانے کا ذمہ دار ہوگا، مری روڈ پر شالیمار چوک سے لیکر فیض آباد تک مختلف پوانٹس پر پولیس کی 13 خصوصی ٹیمیں بھی تعینات ہوں گی، روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔

Tags: احتجاج اسلام آباد اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی پاکستان تحریک انصاف ٹرانسپورٹ اڈے بند جلسے جلوسوں راولپنڈی موٹر وے بند میڑو بس سروس نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس

Post navigation

Previous: جسپریت بمراہ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو دوبارہ ٹاپ پر پہنچا دیا
Next: پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹریننگ کا آغاز

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

یہ بھی پڑہیے

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Oracle makes sudden major layoffs, thousands of employees receive early morning layoff notices
  • بین الاقوامی
  • کاروبار

اوریکل میں اچانک بڑی چھانٹیاں، ہزاروں ملازمین کو صبح سویرے برطرفی نوٹس

Iran football team will play World Cup in US as scheduled, says FIFA president-FIFA
  • کھیل

ایران فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق امریکا میں ورلڈ کپ کھیلے گی، فیفا صدر

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Important meeting of Pakistan, Afghanistan and China in Urumqi, hope for progress on security issues
  • Afghanistan
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ارومچی میں پاکستان، افغانستان اور چین کا اہم اجلاس، سکیورٹی معاملات پر پیش رفت کی امید

Crowds in UAE, waiting for an hour at pumps before petrol becomes more expensive
  • Top News
  • بین الاقوامی

پیٹرول مہنگا ہونے سے پہلے یو اے ای میں ہجوم، پمپوں پر ایک گھنٹے تک انتظار

Major attack in the Gulf, oil tanker worth millions of dollars engulfed in fire
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیج میں بڑا حملہ، کروڑوں ڈالر مالیت کا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں

Israel passes controversial death penalty law for Palestinians, facing internal and external pressure
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل میں فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا متنازع قانون منظور، اسرائیل کو اندرونی و بیرونی دباؤ کا سامنا

Ishaq Dar's emergency visit to China, important consultations expected on Iran-US talks
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • چین

اسحاق ڈار کا چین کا ہنگامی دورہ، ایران-امریکا مذاکرات پر اہم مشاورت متوقع

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.