Sunday, January 5, 2025
HomePoliticsتحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے مایوس کیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے علاوہ کوئی لیڈر سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ میں مشاورت اور کوآرڈینیشن نظر نہیں آئی، پلاننگ کا فقدان تھا، پارٹی کے اندر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ ڈی چوک کو ہی کیوں جانے کے لیے چنا گیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے مذاکرات کا کہا تو کیوں نہیں کیے گئے؟ حکومت نے مذاکرات کی پیش کش کی تو اس پر مشاورت کیوں نہیں کی گئی؟ پہلے سے معلوم تھا کہ حکومت ڈی چوک میں فسطائیت کا مظاہرہ کرے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ کہاں تھے؟ اور شیر افضل مروت بھی غائب تھے، جب لیڈر شپ کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں تھا تو اتنے زیادہ کارکنوں کیوں لے کر گئی؟

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور مانسہرہ میں ہیں، دونوں محفوظ ہیں۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this